صدر ایران: اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن انکا بال بیکا نہیں کر سکتا

مشہد (ارنا) صدر ایران نے چھٹی امام رضا (ع) عالمی کانفرنس میں کہا کہ ہم مسلمانوں کی ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات اور رنجشیں کیوں ہوں؟ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو صیہونی حکومت اسلامی ممالک پر ظلم نہیں کر سکے گی۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمیں خواب غفلت سے بیدار ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے اسلامی ممالک میں اتحاد، ہم آہنگی اور انصاف قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر ایران نے چھٹی امام رضا (ع) عالمی کانفرنس میں کہا کہ ہم مسلمانوں کی ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات اور رنجشیں کیوں ہوں؟ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو صیہونی حکومت اسلامی ممالک پر ظلم نہیں کر سکے گی۔

مسعود پزشکیان نے زور دے کر کہا کہ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن انکا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امام رضا (ع) عالمی کانفرنس نورانی راستے تک پہنچنے کے لیے ہدایت کا باعث بنے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .